شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹرمیں ہیڈ آف ویسکیولر سرجری

جمعہ 1 جون 2018 21:23

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) انڈو ویسکیولر آیو رٹک انیو ازم ریپئر کے پرو سیجر کے ذریعے پاکستان کے سرکاری شعبے کے اسپتال میں مریض کی جان بچائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر (SMBB)میں ہیڈ آف ویسکیولر سرجری ڈاکٹر محمد فہد طارق، انٹرینشن ریڈیا لوجسٹ ڈاکٹر عرفان لطفی اور انکی ٹیم نے یہ پروسیجر مصر سے خصوصی طور پر آئے ڈاکٹر ایمن الصبائی کی نگرانی میں انجام دیا، جبکہ اس موقع پر پروفیسر آف سرجری اور ٹراما سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سعید قریشی بھی موجود تھے۔

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سینئر اساتذہ سول اسپتال کراچی کے سرجنز اور طلبا کو پاکستان کی تاریخ کا یہ پروسیجر ٹی وی اسکرین کے ذریعے سیمینار ہار میں براہِ راست دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے اس موقع پر بتایا کہ ایبڈومینل آیو ٹا غبارے کی طرح پھول جانے کے باعث پھٹنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، اس سے مریض کی جان جانے کا خطرہ پیدا ہوجاتاہے۔

پیٹ کے آپریشن کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے یہ پروسیجر کیا جاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈو ویسکیولر آیور ٹک انیور ازم ریپئر (EVAR) پر ایک ملین روپے سے زائد اخراجات آتے ہیں، اسی میں اسٹنٹ گرافٹ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں یہ پروسیجر بلا معاوضہ انجا م دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پروسیجر کرنے والی ٹیم کی تعریف کی اور ٹراما سینٹر میں مریضوں کی بہتری کے لئے اور انہیں جدید علاج کی سہولتیں دینے کے لیے کا م جاری رہے گا۔