سابق صدر آصف علی زرداری سے میر شبیر علی بجارانی کی ملاقات ، ضلع کندھ کوٹ- کشمور کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ، پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت کی

ہفتہ 2 جون 2018 22:45

سابق صدر آصف علی زرداری سے میر شبیر علی بجارانی کی ملاقات ، ضلع کندھ ..
کراچی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری سے رکن قومی اسمبلی (سبکدوش) میر شبیر علی بجارانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کندھ کوٹ- کشمور کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ضلع کی سیاسی پوزیشن اور متوقع امیدواروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

40 منٹ تک جاری رہنے والی ون آن ون ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے شبیر علی بجارانی سے گفتگو کے دوران ان کے والد سابق وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کے خاندان کی پیپلزپارٹی اورجمہوریت کے لئے خدمات کو سراہا۔ میر شبیر علی بجارانی نے ’اے پی پی’‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کندھ کوٹ سے قومی اسمبلی کیلئے پارٹی ٹکٹ کی یقین کرائی ہے۔