کنگنا رناوت کی فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر لیک

اتوار 3 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر لیک کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں فلمساز ایکتا کپور کی سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، ان کی فلم کے سیٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی ہیں جن میں کنگنا نے سلور بھاری کڑھائی دار ٹاپ اور ہلکے پیچ رنگ کی سکرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ کانوں میں بھاری جھمکے اور ہار پہنا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، فلم میں اداکار راج کمار رائو، کنگنا رناوت، امیرا دستو اور ستیش کوشک شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار پراکاش کولا مودی ہیں۔