خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے، شہباز شریف

ن)لیگ بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، اس نے خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو

پیر 4 جون 2018 18:25

خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے، شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے، مسلم لیگ (ن) ملک یک سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا۔پیر کو شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق، احسن اقبال اور دیگرمسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں، مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا، مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت، امانت ، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے،(ن) لیگ کی خدمت کا موجودہ دور پاکستان کی تاریخ کا سنہرا ترین دور ہے، عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو ترجیح دیں گے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے وعدوں کو پورا کیا، ہم نے اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں، عام انتخابات میں عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔