بلاول بغاوت کریں تو ہم لیاری والے ضرور ساتھ دیں گے،حبیب جان بلوچ
میری آمد کا مقصد پارلیمنٹ میں جانا نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں میں یکجہتی قائم کرنا ہے، جب تک آصف زرداری ہیں پیپلز پارٹی میں جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، پیپلز پارٹی اب بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو والی جماعت نہیں رہی، غنوی بھٹو، فہیمدہ مرزا، ذوالفقارمرزا، مصطفی کمال اور تحریک انصاف کے لوگوں سے ملاقات کروں گا، میری اپیل ہے کہ عزیز بلوچ کی ری ٹرائل اپیل کو دوبارہ سنا جائے اور اگر وہ قصور وار ہو تو سزا دی جائے سابق رہنما پیپلز پارٹی حبیب جان بلوچ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 4 جون 2018 19:33
(جاری ہے)
لندن سے کراچی پہنچنے پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ وہ اپنی برطانوی شہریت ترک کر کے پاکستان آئے ہیں اور ان کی آمد کا مقصد پارلیمنٹ میں جانا نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں میں یکجہتی قائم کرنا ہے۔
حبیب جان نے کہا کہ جب تک آصف علی زرداری ہیں وہ پیپلز پارٹی میں جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی اب بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو والی جماعت نہیں رہی، اگر بلاول بغاوت کریں تو ہم لیاری والے ضرور ساتھ دیں گے۔سابق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ غنوی بھٹو، فہیمدہ مرزا، ذوالفقارمرزا، مصطفی کمال اور تحریک انصاف کے لوگوں سے ملاقات کروں گا، چاہتے ہیں ایسا اتحاد بنے جنہوں نے کراچی کو لوٹا وہ دوبارہ نہ آئیں، ہم سب مل کر ملک اور لیاری کو سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حب کو پروموٹ کریں گے اور 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کو 210 فیصد ریونیو دینے تک لے جائیں گے۔حبیب جان بلوچ نے کہا کہ بابا رحمتے کے آنے کے بعد عدالتوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔سابق پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میری اپیل ہے کہ عزیز بلوچ کی ری ٹرائل اپیل کو دوبارہ سنا جائے اور اگر وہ قصور وار ہو تو سزا دی جائے۔ یاد رہے حبیب جان بلوچ کراچی آپریشن کے دوران لیاری سے فرار ہوگئے تھے جن پر چوہدری اسلم پر حملے سمیت 39 مقدمات ہیں جب کہ وہ انسپکٹر فواد اور ارشد پپو قتل کیس میں بھی مطلوب ہیں۔ حبیب جان لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی آئے ہیں اور انہیں لیاری سے ہی ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔حبیب جان بلوچ عزیز بلوچ کے قریبی ساتھی تھے جن کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور وہ 5 سال قبل پاکستان سے فرار ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.