پاکستان میں انتخابات پر چھائے غیر یقینی کے بادل، چین بھی ردعمل دینے پر مجبور ہوگیا
امید ہے پاکستان میں انتخابی عمل ہموار طریقے سے سرانجام پائے گا ،پاکستان اس بڑے سیاسی عمل بآسانی مکمل کر لے گا انتخابی عمل اور نتائج سے سدا بہار پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایرانی ایٹمی مسئلے پر چین اور یورپی یونین جامع اور سنجیدہ پالیسی وضع کریں گے، چین اور ایران مابین ہمیشہ سے اقتصادی و تجارتی تعلقات رہے ہیں، چین کو بھارت کے مثبت رویہ پر خوشی ہے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ کی معمول کی پریس بریفنگ
پیر 4 جون 2018 22:51
(جاری ہے)
پاکستان سلجھا ہوا ملک ہے اور یہ اپنے سیاسی و انتخابی عمل کو بہتر طریقے اور آسانی سے پورا کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہو پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پاک چین تعلقات ان چیزوں سے بہت بلند اور گہرے ہیں۔
ہووا نے ایران بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران مابین ہمیشہ سے اقتصادی و تجارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔ ایرانی ایٹمی مسئلے پر چین اور یورپی یونین جامع اور سنجیدہ پالیسی وضع کریں گے۔ ایرانی جوہری ڈیل پر تمام بڑی قوتوں کو ایک لائھہ عمل ط۷ے کرنا ہو گا۔ چین اس سلسلے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ترجمان نے چین اور بھارت تعلقات بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو بھارت کے رویے میں مثبت تبدیلی پر خوشی ہے۔ اس سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اورت چینی صدر شی جن پھنگ مابین ملاقات میں بہت سے معاملاتر کو طے کرنے اور بہتری کی طرف جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد دونوں ممالک مابین تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔چین اور بھارت مابین اعتماد سازی میں مدد ملی ہے۔اعتماد سازی کا مطلب یہ ہے کہ چین اور بھارت مابین مسلسل باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ اور سرحد میں امن اور امن قائم رکھنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.