ریڑھی بان معاشرے کا حصہ ، جو کسی پر بوجھ بننے کے بجائے رزق حلال کمانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ‘حکومت آزاد کشمیر ایسے لوگوں کیلئے بہتر روز گار فراہم کر نے کیلئے کردارادا کر ے

چیئر مین لبیر ونگ آزاد کشمیرو سابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل کی میڈیا سے بات چیت

منگل 5 جون 2018 15:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ریڑھی بان معاشرے کا حصہ ، جو کسی پر بوجھ بننے کے بجائے رزق حلال کمانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں حکومت آزاد کشمیر ایسے لوگوں کیلئے بہتر روز گار فراہم کر نے کیلئے کردارادا کر ے ‘معاشرے میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والوں کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں زمانہ جانتا ہے کہ ہم نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کی غریب ریڑھی بانوں کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہوں گا انتظامیہ نے ہمیشہ تعاون کیا عید کے پر مسرت موقع پر ریڑھی بانوں کے ساتھ تعاون کر نا ہوگا آج قائد اعظم اسٹیڈیم میں بھی غریب ریڑھی بان شہریوں اور انتطامیہ سے تعاون جاری رکھ کر رمضان بازار قائم رکھے ہوئے ہیں جبکہ بڑے بڑے تھوک فروش، اور دیگر اشیاء کورنوش بڑے تاجر وں نے مال بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین لبیر ونگ آزاد کشمیرو سابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر ڈسٹر کٹ بار کے باہر وزیر ترقیات چوہدری محمد سعید سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی گئی اور مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیر ترقیات چوہدری سعید نے یقین دلاتے ہوئے ریڑھی بانوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کی یقین دھانی کروائی شکور احمد مغل نے کہا کہ جو لوگ معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے رزق حلال کمانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں وہ معاشرے میں نہایت اہمیت کے حامل افراد ہے جو معاشرے اور حکومتوں پر بوجھ نہیں انتظامیہ نے ہمیشہ ریڑھی بانوں کے ساتھ تعاون کیا مید ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں ان غیریب ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کر نے کیلئے سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی تعاون ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :