محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی ،حبس میں اضافہ ہو گا، محکمہ موسمیات

منگل 5 جون 2018 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائیگی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائیگا جبکہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :