متحدہ مجلس عمل نے 12 نکاتی منشور کا اعلان کردیا

ملک میںنظام مصطفی کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد ،مفت تعلیم اور علاج و معالجہ کی سہولیات ،بلاسود زرعی قرضوں کی فراہمی،خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی آزاد خارجہ پالیسی،آبی بحران سے نمٹنے کیلئے نئے ڈیمز بنانے ،کشمیر کی آزادی ایم ایم کے منشور میں شامل ہیں،منشور کا اعلان مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا

منگل 5 جون 2018 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل نے 12 نکاتی منشور کا اعلان کردیاہے ملک میںنظام مصطفی کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد ،مفت تعلیم اور علاج و معالجہ کی سہولیات ،بلاسود زرعی قرضوں کی فراہمی،خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی،آزاد خارجہ پالیسی،آبی بحران سے نمٹنے کیلئے نئے ڈیمز بنانے ،کشمیر کی آزادی ایم ایم کے منشور میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز منشور کا اعلان مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر منشور کے چیدہ چیدہ نکات بیان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایم ایم اے ملک میں نفاذ مصطفی کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کرے گی اور آئین میں شامل تمام اسلامی دفعات کا تحفظ کرے گی انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے ملک میں بااختیار مقننہ، آزاد عدلیہ، اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کیلئے اقدامات کرے گی ملک میں باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی اور تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کئے جائیں گے اسی طرح تعلیم، روزگار کی فراہمی، غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ، اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کار کے نظام کو بہتر کرے گی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایم ایم اے ملک کو درپیش آبی بحران کے خاتمے اوربھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا موثر تدارک کرنے کیلئے بھی اقدامات کرگی اسی طرح اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں مقامی آبادی کی روزگار اور انفرا سٹکچر کو ترجیح دی جائے گی چھوٹی صنعتوں کا فروغ اور کسانوں اور مزدوروں کے لئے سود مند پالیسی کا اجرا منشور میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ بے زمین کسانوں کو بلامعاوضہ زمین دینے کے ساتھ ساتھ بلاسود زرعی قرضوں کی فراہمی ٹیکسوں کی کم شرح پر مبنی زرعی اصلاحات کا اجرا کیا جائے گا،تحصیل و ضلعی سطح پر تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی اور ملک میں پانچ مہلک بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ عورتوں کا استحصال اور عدم مساورت کے رویوں کا خاتمہ کیا جائے گاغیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کا حق کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گاانہوںنے کہاکہ بے زمین کسان ہاری کو زمین،بلا سود قرضے دیں گے کسانوں کو بجلی ڈیزل سستے نرخ دئیے جائیں گے انہوںنے کہاکہ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ختم نبوت سے متعلق قوانین پر حملے ہوتے رہتے ہیں ایسا نہیں ہونے ہونے دیں گے تعلیم و علاج کے فراہمی دیں گے غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ برابری کی سطح پر ممالک سے تعلقات مسلم امہ کے ممالک کا اتحاد آزاد خارجہ پالیسی ہوگی اتفاق رائے سے نئے ڈیمز کی تعمیر بھارتی آبی جارحیت کا تدارک کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حصول سی پیک میں مقامی لوگوں کو حصہ ہر فرد کے لئے پانچ مہلک بیماریوں کے علاج تعلیم روزگار کھیل ہماری ترجیح ہوگی ۔

۔۔۔۔اعجاز خان