نوازشریف، شاہد خاقان کیخلاف کرپشن الزامات پرانکوائری کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس،سابق دونوں وزراء اعظم پراختیارات کا ناجائزاستعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے،ملزمان پر ایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 جون 2018 15:55

نوازشریف، شاہد خاقان کیخلاف کرپشن الزامات پرانکوائری کی منظوری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون 2018ء) : نیب نے سابق وزراء اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف کرپشن الزامات پرانکوائری کی منظوری دے دی ہے،ملزمان پراختیارات کا ناجائزاستعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے،ملزمان پر ایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہدخاقان عبای و دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں سابق وزراء اعظم پرایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ملزمان پراختیارات کا ناجائزاستعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پرقومی خزانے کو مبینہ طور پراربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اسی طرح نیب نے قائداعظم پاور جنریشن کمپنی کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب نے جہانزیب خان کوریکارڈ سمیت 9 جون کو طلب کرلیا ہے۔نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سیکرٹری اوردیگر کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ پرسندھ کلچرل فیسٹیول میں 2014ء میں من پسندافراد کوقواعد کیخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

ملزمان نے قومی خزانے کو 127ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب اجلاس میں پنجاب میں 56 کمپنیوں میں کرپشن کے الزامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔جس پرنیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور متعلقہ سیکرٹریز کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ نیب کے مطابق تمام انکوائریوں پر متعلقہ افراد سے مئوقف لیا جائے گا۔ متعلقہ افراد سے مئوقف لینے کے بعد ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔