حضرت علی ؐ کی ساری زندگی اللہ اور رسول ؐ کے احکامات و منشاء کے تابع ہے‘امیر المومنین کی سیرت و کردار ایک مومن مسلمان کیلئے بہترین رول ماڈل ہے ‘جسے دیکھ کر ادراک کیا جاسکتا ہے کہ اللہ اور رسولؐ کے نزدیک صاحب ایمان کیسا ہوتا ہے

معروف عالم دین الحاج احمد علی سعیدی کایوم شہادت حضرت علی ؓکی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) معروف عالم دین الحاج احمد علی سعیدی نے یوم شہادت امیر المومنین علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی ؐ کی ساری زندگی اللہ اور رسول ؐ کے احکامات و منشاء کے تابع ہے ۔امیر المومنین کی سیرت و کردار ایک مومن مسلمان کیلئے بہترین رول ماڈل ہے ۔

جسے دیکھ کر ادراک کیا جاسکتا ہے کہ اللہ اور رسولؐ کے نزدیک صاحب ایمان کیسا ہوتا ہے۔حضرت علی ؐ کے فضائل میںسے یہ فضیلت کافی منفرد ہے ،کہ مواخات کے موقع پر جب ہر مہاجرو انصار میں مواخات قائم کیں تو واحد بچ جانیوالے حضرت علی ؐ کو دُنیا اور آخرت میں اپنا بھائی قرار دیا ۔ہر آزمائش میںرسول اکرم ؐ نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب کو اپنا مونس و غمگسارقراردیا ،خندق کے روز جب عمروبن عبدوود نے خیمہ رسولؐ پر تیر برسا کر صاحبان ایمان کی غیرت و للکارا،تب جواب دینے کیلئے رسول اکرمؐ نے اپنے دست مبارک سے حضرت علی ؐ کو تیار کیا اورجب کافر کے مقابلے میں روانہ فرمایا تو قرار دیا کہ آج کل کا کل ایمان کل کے کل کُفر کے مقابلے میں جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ہی فرما دیا بارالہا حق کو اُدھر پھیر دے جدھر علی ؐ جائے ۔ان خیالات کا اظہار الحاج احمد علی سعیدی نے یہاں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی منسابت سے منعقدہ مجالس عزا سے خطاب میں کیا ۔اُنھوںنے کہا کہ حضڑت علی ؐ کی ذات پاک اسلام و کفرکے درمیان میزان کی مانند ہے ۔سیرت امیر المومنین کا ہر پہلو صاحبان ایمان کیلئے رشدو ہدایت کا مینارہ نور ہے۔