امیرالمومنین سیدنا حضرت علی المرتضی ؓکا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

شہرمضافات کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات اور شب بیداری کے اجتماعات منعقدہوئے‘ مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام بڑی دعائیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 6 جون 2018 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) امیرالمومنین داماد رسول سیدنا حضرت علی المرتضی حیدرکراررضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت ملک بھرکی طرح آزادومقبوضہ کشمیر میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہرمضافات کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات اور شب بیداری کے اجتماعات منعقدہوئے ‘شہرمضافات کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات اور شب بیداری کے اجتماعات منعقدہوئے‘ مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام بڑی دعائیہ تقریب المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدکی گئی جس میں سیدنا حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، مختلف مقامات پر مساجد ،مدارس اورخانقاہوں سمیت گھروں میں بھی لوگوں نے افطار کا اہتمام کیا اور سیدنا حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، مختلف مقامات پر مساجد ،مدارس اورخانقاہوں سمیت گھروں میں بھی لوگوں نے افطار کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام ایک دعائیہ تقریب المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدکی گئی جس میں قرآن خوانی کے بعد سیدنا حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب بیان کئے گئے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دین اسلام کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا، علامہ آفتاب حسین چشتی، علامہ قاری شجاع الرحمان، ڈاکٹر محمدحسیب فاروق اعوان، ساجد عزیز،محمد فیصل عباسی ودیگر نے اپنی گفتگو میںکہاکہ امیرالمومنین سیدنا حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان کو اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بیان فرمایا ہے ۔

آپؓ نے ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لئے وقف رکھی،آپؓ کی شجاعت و بہادری اور سکاوت و ولائت کے اسلام کے بدترین دشمن بھی معترف تھے ۔آپؓ کے دورخلافت میں اسلام کو مذید تقویت ملی اور اسلامی سلطنت کو مذید وسعت ملی۔

متعلقہ عنوان :