سماجی تنظیم رفاہ عامہ ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے چکارمیں 140مستحقین میں 2ٹن سے زائد اشیاء خوردونوش تقسیم

بدھ 6 جون 2018 16:46

مظفرآباد/چکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سماجی تنظیم رفاہ عامہ ویلفیئر فائونڈیشن جموںوکشمیر کی جانب سے چکارمیں 140مستحقین میں 2ٹن سے زائد اشیاء خوردونوش تقسیم کی گئی گزشتہ روز چکار نزد مدرسہ عبداللہ بن مسعود کے احاطہ میں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیاگیا جس میں مستحقین کو رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیاگیا تقریب سے سابق امیدواراسمبلی و صدررفاہ عامہ ویلفیئر فائونڈیشن جموںوکشمیرمولانامحمدالطاف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فائونڈیشن اللہ کی رضا اورمعاشرے کے کمزور غرباء ومساکین کی ممکنہ حد تک اپنی استداد کے مطابق مدد جاری رکھے گی ، ہم مستحقین کی مدد اپنے لئے باعث اعزازسمجھتے ہیں اور اللہ کے ہاں شکر بجالاتے ہیں کہ ہمیں خدمت خلق کیلئے قبول کیا، غربا ء ومساکین کی مدد صرف اللہ کی رضاکیلئے ہے ، فائونڈیشن خدمت خلق کے تمام شعبوں میں اپنی حیثیت کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھے گی،تقریب سے فائونڈیشن کے دیگرعہدیداران و زعماء علاقہ نے شرکت کی مستحقین چکار ٹائون ،دربڑی ،ْ للور ،ْ بٹنگی ،ْ پدر ،ْ دکھن ،ْ بیل چولیاں ،ْ نکر ،ْ پانو پنڈی ،بڈشیر ،ْ سدھن گلی ودیگردیہاتوں کے فقراء ومساکین و بیوگان و یتام کو اشیائے خوردونوش جس میں آٹاچاول ،ْ گھی ،ْ دالیں ،ْ کھجور ،ْ سویاں ،ْ بسکٹ وغیرہ قسم کیے گئے ، مستحقین دعائیں دیتے ہوئے امدادی سامان لیکر گھروں کوروانہ ہوگئے ۔