Live Updates

تمام پارٹیوں سے مایوس او ر بد دل ہونے والے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ‘اعجا زچوہدری

پی ٹی آئی ہر ضلع میں مربوط حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہی ہے ، انشاء اللہ عام انتخابات نواز لیگ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونگے

بدھ 6 جون 2018 20:45

تمام پارٹیوں سے مایوس او ر بد دل ہونے والے رہنما تحریک انصاف میں شامل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما واین اے 133سے امیدوار اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرامے بازی اور شوبازی سے شہرت پانے والے شہباز شریف کی اداکاری اپنے انجام کو پہنچ چکی اپنے آپ کو خادم اعلٰی کہنے والے خاطر جمع رکھیں اور ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا دعویٰ سچ ثابت کریں انہیں ہر حال میں لوٹ مارکیلئے کھولی گئی56"کمپنیوں "کاحساب دینا ہو گااور قوم کو بتانا ہو گا کہ ان کمپنیوں کی آڑ میں کیسے ملک و قوم کا پیسہ تباہ و برباد کیا گیا ۔

وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر فیصل آباد سے پارٹی رہنما رائے فردوس کی قیادت میں خواتین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں گزشتہ10برسوں سے جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا گیا نام نہا د خادم اعلیٰ نے قوانین و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر من مانیاں کیں پہلے سے بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے گزیٹڈ افسران کو بے پنا ہ تنخواہوں اور مراعات سے نوازا گیا جبکہ صاف پانی کا منصوبہ سفید ہاتھی ثابت ہو ا ہے ،شہباز شریف نے جذباتی تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں اپنی کرپشن کو چھپانے کا ڈرامہ بہت کر لیا اب لوٹ مار کا حساب دینا ہی ہو گا ، کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کے نام پر20ارب روپے کا خرچہ کرپشن کی غضب کہانی ہے جہاں لیور سے متعلق کوئی علاج معالجہ بلکل نہیں ہو رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں سے مایوس او ر بد دل ہونے والے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ،پی ٹی آئی ہر ضلع میں مربوط حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہی ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات نواز لیگ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونگے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان نئی جہت حاصل کرے گااور25جولائی یوم انصاف ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات