Live Updates

کوئی طاقت ملک میں الیکشن کو اب آگے پیچھے نہیں کرسکتی ‘(ن) لیگ ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ‘مر یم اورنگزیب

اصغر خان کیس بارے پارٹی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا ‘تحر یک انصاف اور عمران خان نے جو بیج بویا وہ کاٹ رہے ہیں، ریحام سے شادی عمران خان نے کی پھر طلاق دی ہمارا س معاملے سے کیا لینا دینا ‘اس دفعہ الیکشن میں ووٹر ٹرن آئوٹ بھی مثالی ہو گاشہباز شریف کے علاوہ کسی وزیر اعلیٰ نے اپنی کارکردگی نہیں بتائی‘2018 پاکستان کیلئے سنگ میل ہو گا پہلی مرتبہ دس سال جمہوریت کسی مداخلت کے بغیر مکمل ہو گا‘ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی تر جمان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جون 2018 22:34

کوئی طاقت ملک میں الیکشن کو اب آگے پیچھے نہیں کرسکتی ‘(ن) لیگ ذاتیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی تر جمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس بارے پارٹی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا ‘کوئی طاقت ملک میں الیکشن کو اب آگے پیچھے نہیں کرسکتی ‘(ن) لیگ ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی تحر یک انصاف اور عمران خان نے جو بیج بویا وہ کاٹ رہے ہیں ریحام خان سے شادی عمران خان نے کی پھر طلاق دی ہمارا س معاملے سے کیا لینا دینا ‘اس دفعہ الیکشن میں ووٹر ٹرن آٹ بھی مثالی ہو گاشہباز شریف کے علاوہ کسی وزیر اعلی نے اپنی کارکردگی نہیں بتائی‘2018سال پاکستان کے لئے سنگ میل ہو گا پہلی مرتبہ دس سال جمہوریت کسی مداخلت کے بغیر مکمل ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تر جمان مسلم لیگ (ن) مر یم اورنگزیب نے کہا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں عمل جمہوری شفاف ہو رہا ہے میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا تمام سروے مسلم لیگ ن کی جیت دکھا رہی ہے جو کارکردگی کی بنیاد ہے د وسری جماعتیں لوٹ اور اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دے رہی ہیں مگر ہم کارکنوں اور عوام کی آواز کر نیوالوں کو ٹکٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن بروقت ہونا عوام کا مطالبہ ہے اور وہ تیار ہیںکوئی طاقت الیکشن شیڈول کو آگے پیچھے نہیں کر سکتی اس دفعہ الیکشن میں ووٹر ٹرن آٹ بھی مثالی ہو گاشہباز شریف کے علاوہ کسی وزیر اعلی نے اپنی کارکردگی نہیں بتائی پنجاب نے بجلی بنائی پورا ملک استعمال کر رہا ہے پاکستان کو پر امن ملک بنایا ہے اب یہاں سرمایہ کار محفوظ سمجھتا ہ یمریم نواز کس حلقے سے لڑیں گی پارٹی فیصلہ کرے گی پنجاب اور وفاق نے صحت اور تعلیم پر جو کام کیا سیاست بہتان پر نہیں خدمت سے ہونی چاہیے جس شخص نے یہ کام کیا انٹرنیشنل اور لوکل سب نے اسے مسترد کیا ہے ہم نے وعدے کہے وہ پورے کئے اسی طرح جمہوریت مستحکم ہو گی2018سال پاکستان کے لئے سنگ میل ہو گا پہلی مرتبہ دس سال جمہوریت کسی مداخلت کے بغیر مکمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی عمران خان نے جو بیج بویا وہ کاٹ رہے ہیں ریحام خان سے شادی عمران نے کی طلاق دی کتاب انہوں نے لکھی مسلم لیگ ن کا کیا کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف اب صرف عمران خان کو بچانے میں لگی ہے ریحام خان کی کتاب آئے نہ آئے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے آزادی رائے پر قد فن نہیں ہونی چاہیے اصغر خان کیس پر مشاورت کر رہے ہیں پارٹی فیصلہ کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات