فنڈز کا شفاف استعمال اور تعمیراتی منصوبوں کی برقت تکمیل کو یقینی منایا جائے تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کئے جا سکیں ‘کشمیر کونسل کی سکیموں کے فنڈز وقتی طور پر بند ہیں یہ معاملہ ان قریب حل ہو جائے گا ‘بنجوسہ جھیل کی صفائی ستھرائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تمام محکموں کے سربراہان کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بنجوسہ جھیل کی صفائی کیلئے ہمہ وقت کوشش کریں

صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی عوامی نمائندوں ضلعی آفیسران ترقیاتی محکموں کے سربراہان کی میٹنگز میں گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 16:01

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ فنڈز کا شفاف استعمال اور تعمیراتی منصوبوں کی برقت تکمیل کو یقینی منایا جائے تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کئے جا سکیں کشمیر کونسل کی سکیموں کے فنڈز وقتی طور پر بند ہیں یہ معاملہ ان قریب حل ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ بنجوسہ جھیل کی صفائی ستھرائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تمام محکموں کے سربراہان کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بنجوسہ جھیل کی صفائی کیلئے ہمہ وقت کوشش کریں تاکہ یہ خوبصورت مقامات سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بیں وہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں عوامی نمائندوں ضلعی آفیسران ترقیاتی محکموں کے سربراہان کی الگ الگ میٹینگز سے گفتگو کررہے تھے انھوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ عنصر یعقوب نے تفصیلی بریفنگ دی اور اس وقت تک کی پراگریس رپورٹس سے صدر کو آگاہ کیا صدر آزادکشمیر نے کہا کہ فوری ضرورت کے منصوبہ جات کے پیپرورک مکمل کرکے پیش کئے جائیں تاکہ مزید کارروائی ممکن ہو سکے انھوں نے کہا کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں ہمیں غریبوں اور ناداروں کو بھی یاد رکھنا ہے انھوں نے سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میںغریب خواتین مردوں اور بیماروں میں امداد ی چیک تقسیم کیئے صدر آزادکشمیر نے معزز افراد کو ویل چیئر اور خواتین میں سیلائی مشینوں کے علاوہ طلبہ میں سکالر شپ بھی تقسیم کئے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار اعجاز یوسف ، کمشنر پونچھ ڈویژن عبدالحمیدمغل ، محترمہ شازیہ اشرف ایڈیشنل سیکرٹری ہمراہ صدر گرامی ، ایس ایس پی پونچھ چوہدری محمد امین اے ڈی لوکل گورنمنٹ سردار زاہد خان، سابق ایڈمینسرٹیریٹر بلدیہ سردار ارشد نیازی ، سردار طاہر ٹھیکیدار اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :