بلاول بھٹو نےاین اے246 لیاری سےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
الیکشن لڑنےپربہت خوش ہوں،الیکشن لڑنا میرےلیےبڑا اعزاز ہے،بےنظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اورپارلیمانی سیاست کا آغاز کررہا ہوں،اب ایوان میں بھٹوہوگا اورعوام ہوں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جون 2018 17:26
(جاری ہے)
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔
الیکشن میں حصہ لینے پر بڑا خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے بھی لیاری سے الیکشن لڑا تھا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کیلئے اب بہت سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔جس شہر میں پیدا ہوا ہوں اس کی نمائندگی اور خدمت کرنا چاہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور اب پارلیمانی سیاست کا آغاز کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سیاست میں بھٹو ہوگا توپاکستان بہتر دفاع ہوگا۔اب ایوان میں بھٹو ہوگا اور عوام ہوں گے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے بھی 25سال بعد الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آصف زرداری دوبار قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ ایک بار سینیٹر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ 1987ء میں بے نظیر بھٹو کے سے شادی سے پہلے آصف زرداری نے 1985ء میں الیکشن میں حصہ لیا لیکن ہار گئے اسی طرح آصف زرداری نے 1990ء میں الیکشن میں پھر حصہ لیا اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔اسی طرح آصف زرداری نے ایک بار پھر 1993ء میں الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن جیت کربے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں وفاقی وزیرسرمایہ کاری بھی رہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.