Live Updates

عام انتخابات 2018 کے لئے کراچی سمیت سندھ بھرکے انتخابی معرکہ میں اترنے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ تیز

آفاق احمد، عرفان اللہ مروت، مصطفی کمال، سینیٹر مشاہد اللہ ، فیصل رفیق، محفوظ یار خان، عبدالقادر پٹیل، ڈاکٹر عارف علوی، رشید گوڈیل ودیگر نے کاغذات جمع کرائے

جمعرات 7 جون 2018 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات 2018 کے لئے کراچی سمیت سندھ بھرکے انتخابی معرکہ میں اترنے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کے سلسلہ تیز جبکہ سیاسی گہماگہمی جوش و خروش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا 11جون کو آخری دن ہے ۔جمعرات کو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے این اے 240 اورگرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے عرفان اللہ مروت نے پی ایس 104،مصطفی کمال نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے دو ،دوحلقوں این اے 247 ، پی ایس 127 ، این اے 253 ، پی ایس 124 مسلم لیگ نون کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے این اے 249 ،ایم کیو ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے امیدوار فیصل رفیق نے پی ایس 105 ،ایم کیو ایم بہادرآباد کے محفوظ یار خان نے پی ایس 126 ،پیپلز پارٹی کے عبدالقار پٹیل نے این اے 248 ،ایم کیو ایم پی آئی بی کے نشاط ضیا قادری نے این اے 239 اور پی ایس 92 ،تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے این اے 247 سے ، رشید گوڈیل نے این اے 243 سے نامزدگی فارم جمع کرائے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ایس پی کے رہنما شبیر قائم خانی نے PS-117 ممبر نیشنل کونسل سعید شفیق نے NA-244 اور PS-103 ،طحہ احمد خان نے NA-241 ، نیشنل کنسل محمود عبدالرزاق نے PS-105 سیمہاجر قومی موومنٹ کیغضنفر علی نے این اے 242 ،پی ایس پی رہنما افتخار عالم نے این اے 254، پی ایس 124 اور 126 سے،تحریک انصاف کی نصرت انوار نے پی ایس 128 ، تحریک انصاف کے سید فہد اختر نے پی ایس 125،تحریک انصاف کے فرحان غوری نے پی ایس 124 ،تحریک انصاف کے شیراز ناگانی نے پی ایس 126 ، تحریک انصاف عرفان جیلانی نے پی ایس 127 ،مسلم لیگ نون کے دوست محمد فیضی نے این اے 258 ،مسلم لیگ نون کے شیخ یاسر عدیل نے پی ایس 102 ، ، خرم شیر زمان نے ہی ایس 110 ،عمران اسماعیل نے پی ایس 111 ،راجہ اظہر نے پی ایس 97 ، فرید شاہ نے پی ایس 94 ساجد حسین میر نے پی ایس 95 ،فیصل واڈا نے این اے 249، مسلم لیگ نون کے شاہجہاں نے این اے 243 ، سے نامزدگی فارم جمع کرائے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالقدیر اور ستار مروت نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے۔

ادھر این اے 236 ملیر کے لیے ایک اور این اے 238 میں 4 کاغذات نامزدگی جبکہ پی ایس ملیر 87 میں ایک، 88 میں 5 اور 89 میں 4 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم شدہ جاری شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات