ن لیگ کی نگران وزیر اعلی حسن عسکری سے اختلاف کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ن لیگ چاہتی ہے کہ نگران وزیر اعلی کے لئے کوئی کرمنل بندہ لائیں جو ان کی جائیداد اور کرپشن بچا لے،ن لیگ نے اگلے انتخابات کے لیے جو منصوبہ بنایا ہوا تھا حسن عسکری اس میں فٹ نہیں آتے،معروف صحافی عامر متین کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 11:36

ن لیگ کی نگران وزیر اعلی حسن عسکری سے اختلاف کی اصل وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08جون2018ء) الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام حسن عسکری کو نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔تاہم پاکستان مسلم لیگ ن نے حسن عسکری کا نام مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حسن عسکری ٹی وی پر بیٹھ کر ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ حسن عسکری بہت اچھی شہرت کے مالک ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن جان بوجھ کر اس کو متنازع بنا رہی ہے۔

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے کوئی کرمنل بندہ لایا جائے۔ یا کوئی ایسا بندہ لاتے جو الیکشن والے دن غنڈہ گردی کرتے۔صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو تو فواد حسن فواد اور مشتاق سکھیرا جیسے لوگ چاہئیے۔

(جاری ہے)

اس وقت شہباز شریف پر دس سال کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں تو ن لیگ چاہتی ہے کہ کوئی ایسا بندہ نگران وزیر اعلی کے طور پر سامنے آئےجو ان کی کرپشن اور جائیداد کو بچا سکے۔

عامر متین کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے اگلے انتخابات کے لیے جو منصوبہ بنایا تھا حسن عسکری اس میں فٹ نہیں آتے۔جب کہ نگران وزیر اعلی حسن عسکری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے میری تقرری کو چیلنج کر نا ہے تو کر دیں مجھے فرق نہیں پڑیگا ‘ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میں عام انتخابات تک تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گا اور غیر جانبداری سے الیکشن کرائوں گا ‘ پنجاب بڑا صوبہ ہے یقینا بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انتخابات صاف اور شفاف کراوں گا، کوئی جماعت پریشان نہ ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرائوں گا۔۔انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات میر ی ترجیح ہوگی اور پوری دیانتداری سے ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا ۔