شدید آندھی طوفان سے درخت مکان پر گرگیا ‘ مکان منہدم

جمعہ 8 جون 2018 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) شدید آندھی طوفان حلقہ کوٹلہ ایک یونین کونسل بھڑی ڈنہ کے رہائشی کا گنہولہ کے مقام پر درخت گرنے سے مکان گر کر تباہ ہو گیا،تاہم رہائش پذیر نہ ہونے کے سبب کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ڈنہ بھیڑی کے سیاسی وسماجی رہنما عبدالرشید رانا ولد حاجی حبیب اللہ رانا کا پتھرہ گنہولہ کے مقام پر 3فیمیلز پر مشتمل مکان گزشتہ روز شدید آندھی تیز طوفان کے باعث درخت گرنے سے مکمل تباہ ہو گیا گھر میں اشیاء ضروریہ اور قیمتی لکڑکومکان گرنے کے باعث شدید نقصان پہنچا،عوامی حلقوں سیاسی سماجی رہنمائوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،وزیر مال،وزیر صنعت وحرفت وسماجی بہبود محترمہنورین عارف ودیگر سے متاثرہ شخص کے نقصان کا تخمینہ لگا کر مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ وہ نئے سروے سے مکان کی دوبارہ تعمیر کر سکے اور رہائش کے قابل بناسکے۔

متعلقہ عنوان :