پرویز مشرف کو غداری کے مقدمہ اور دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 17:42

پرویز مشرف کو غداری کے مقدمہ اور دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے باوجود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر ایک طرف غداری کا مقدمہ ہے اور دوسری جانب انہیں الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے، مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جو بگٹی قتل کیس، ججوں کو نظر بند کرنے،12 مئی کے واقعہ اور2 بارآئین توڑنے میں شامل ہو۔

، دوسری طرف مجھے بیگم کی عیادت کیلئی3 دن کا استثنیٰ بھی نہیں مل رہا، مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا، ایک جانب مشرف کو رعایت دی جارہی ہے تو دوسری جانب مجھے بیمار بیوی سے ملنے کے لئے 3 دن کا استثنیٰ تک نہیں دیا گیا۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیا کہ مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس، لال مسجد کیس، ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کے واقعہ اور2 بارآئین توڑنے میں شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مجھے بیگم کی عیادت کیلئی3 دن کا استثنا بھی نہیں مل رہا، مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔اس دوران صحافی کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ان یقین دہانیوں کے بعد پرویز مشرف واپس آجائیں گی تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں مفروضات پر کوئی تبصرہ نہیں کروںگا۔