شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کے خلاف فتحیاب افغان ٹیم کو مبارکباد
ٹیم ورک کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوسکی :آل راﺅنڈر
ہفتہ 9 جون 2018 13:36
(جاری ہے)
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 6 وکٹوں پر 144 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے نپی تلی بولنگ کرائی گئی اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بنگلادیشی بلے باز رن آﺅٹ ہوئے۔
بلیو کیپس کے مجیب الرحمان، کریم جنت اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش کے اوپننگ بلے باز لٹن داس 12 اور تمیم اقبال 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز سومیا سرکار بھی 15 رنز بنا کر رنز آﺅٹ ہوئے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفیق الرحیم 46 اور محمد اللہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 145 رنز بنائے جس میں محمد شہزاد کے 26 رنز اور سمیع اللہ شنواری کی ناقابل شکست 33 رنز کی اننگز نمایاں ہے۔دیگر افغان بلے بازوں میں عثمان غنی 19، اصغر استنکزئی 27، محمد نبی 3، نجیب زدران 15اور شفیق اللہ 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر راشد خان کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ بنگلادیش کے مشفق الرحیم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.