ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘پجگراں میں سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ چار دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،پجگراں کے مقام پر سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ چار دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان،ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر، ایس ایچ او تھانہ صدر راشد حبیب مسعودی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر بیلہ نور شاہ، چہلہ، گوجرہ،ویسٹرن بائی پاس، پنجگراں اور دیگر مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے چار دکانوں کو مسمار کر دیا گیا اس موقع پر ترجمان انتظامیہ تحصیلدار حماد بشیر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لوگ نقصان سے بچنے کے لیے ایسا کوئی فعل نہ کریں جو غیر قانونی ہو اس کے بعد ان کو نقصان ہو سرکاری املاک پر لینڈ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں جو بھی اس کام میں ملوث پایا گیا سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :