کوٹلی‘ دریا پونچھ کے کنارے آباد کے درمیان لگے غیر قانونی کرش پلانٹس سے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

ہفتہ 9 جون 2018 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) دریا پونچھ کے کنارے آباد کے درمیان لگے غیر قانونی کرش پلانٹس سے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔24گھنٹے کام شور اور دھول کے باعث علاقہ مکین مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے۔کوئی پرسان حال نہیں۔محکمہ ماحولیات،معدنیات سمیت ضلعی انتظامیہ کوٹس سے مس نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے پونچھ کے مقام تھلیر کانونی،پیپل محلہ کے مقام پر لگی کرش مشینیں جو چوبیس گھنٹے چلتی ہیں،جس کے باعث شور و غل اور دھول سے علاقہ مکین موضی بیماریوں سمیت چڑ چڑے پن کا شکار ہوگئے ہیں۔

متعد بار شکا یات کرنے کے باوجود کوئی بھی محکمہ نوٹس نہیں لے رہا۔اہل علاقہ تھلیر کالونی،پیپل محلہ،منڈی،جزوی منڈی ،اکھاڑی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ان کرش مشینوں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے،یا انہیں اوقات کار کا پابند بنایا جائے۔تاکہ لوگ نفسیات کشمکش سے چھٹکارا پا سکیں۔

متعلقہ عنوان :