مسلم کانفرنس پبلسٹی بورڈ دھیر کوٹ کے چیئرمین سردار ادریس کاظمی عباسی (آج)معززین علاقہ کے اعزاز میں افطار ڈنر دینگے

ہفتہ 9 جون 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پبلسٹی بورڈ تحصیل دھیر کوٹ کے چیئرمین سردار ادریس کاظمی عباسی آج شام اپنی رہائش گاہ منہاسہ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں افطار ڈنر دینگے اس سلسلہ میں انہوں نے منہاسہ سے تعلق رکھنے تمام سیاسی سماجی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے معززین علاقہ کو خصوصی طور پر افطار ڈنر کی دعوت دی ہے۔