جمال فائونڈیشن کے زیراہتمام غریب ،نادار ،یتیم اور مستحق فیملیزمیں افطار ڈنرو عیدفوڈ پیکج کا اہتمام

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) جمال فائونڈیشن کے زیراہتمام غریب ،نادار ،یتیم اور مستحق فیملیزمیں افطار ڈنرو عیدفوڈ پیکج کا اہتمام کیا گیا ،تقریب گزشتہ روز بوائز ڈگری کالج مظفرآباد میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف آزادجموںوکشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء تھے ،شہریوں کی ایک بہت بڑی تعدادنے شرکت کی ،تقریب سے چیف جسٹس آف آزادجموںوکشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء ،اسدجمال، فاتحہ شہزادی ،ریحانہ کوثر ،وقاص تنویر ،شازیہ کیانی ،عمر فاروق ،مومنہ رانی ودیگر نے تقریب سے خطاب کیا ،مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمال فائونڈیشن کے چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمال فائونڈیشن نے آزادکشمیر کے اندر مستحقین کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں جو قابل ستائش ہیں ،جمال فائونڈیشن اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جس نے غریب کی خدمت کی ہے اور بہت ہی کم عرصہ میں اپنی ایک منفردپہچان بنا لی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمال فائونڈیشن وہ ادارہ ہے جس نے یتیموں کی پڑھائی لکھائی کے علاوہ غریب غرباء اور یتیم بچیوں کی شادیوں کا انتظام اور انصرام بھی کرتے ہیں ،ہم اپنی طرف سے بھی جمال فائونڈیشن کی خدمت کرنی چاہیے تاکہ یہ ادارہ مزید مضبوط ومستحکم ہو کر انسانیت کی خدمت کرسکے ۔

(جاری ہے)

حکومت ایسے تمام اداروں کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں مالی طور پر مضبوط کریں تاکہ ہر مشکل گھڑی میں یہ ادارے ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں ۔تقریب کے آخر میں 100سے زائد خاندانوں میں ایک ماہ ایک مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :