سیاسی جماعتوں نے دوبارہ ظالم جاگیرداروں ،کرپٹ سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیکر ثابت کردیا وہ تبدیلی نہیں چاہتیں ‘ سراج الحق
جن کا احتساب ہونا چاہیے تھا ان کو نوازا جارہاہے ، کرپشن کے خاتمہ کی چابی اب ووٹر کے پاس ہے ‘امیر جماعت اسلامی کی گفتگو
ہفتہ 9 جون 2018 18:44
(جاری ہے)
مصنوعی اکانومی کے چینلز پر بلند و بانگ دعوے کر کے عوام کو اندھیرے میں رکھا گیا اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اربوں روپے کے اشتہارات دیے گئے لیکن حکمرانوں کے جاتے ہی منصوعی ترقی کے غبارے میں سے ہوانکل گئی اور حکمرانوں نے ڈھٹائی سے کہنا شروع کر دیا کہ ہم نے تو بجلی پوری کر دی تھی اب لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نگران حکمران ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا کچومر نکال دیاہے اور بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے رمضان المبارک میں مساجد میں وضو کے لیے پانی دستیاب ہے نہ روزہ داروں کو افطای اور سحری اطمینان سے کرنا نصیب ہوتی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایک ویلفیئر اسلامی ریاست کے بغیر عام پاکستانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے دیانتدار اور باکردار نمائندے عوام کے سامنے پیش کر دیے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل کے کسی امیدوار کا دامن کرپشن اور کمیشن کے گند سے آلودہ نہیں جبکہ کئی کئی بار حکومت کرنے والی جماعتوں نے ایک بار پھر وہی امیدوارکھڑے کیے ہیں جو اس ساری صورتحال اور خرابیوں کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام دوبارہ روایتی سیاستدانوں اور بار بار آزمائے ہوئوں کے چنگل میں پھنسنے کی بجائے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا کی جاسکیں ۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)دوست محمد نے سینیٹر سراج الحق کو فون کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے جسٹس (ر)دوست محمد اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ نگران سیٹ اپ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد سے ایک اچھی روایت قائم کر سکتاہے ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو اپنے وعدے کے مطابق ہیلتھ پروفیشنل الائونس دیا جائے تاکہ وہ بھی عید کے موقع پر اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سمیت اپنا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور ہر شعبہ زندگی کے لوگ حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.