پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ،منشورومقصد عوام کی ترقی اورخوشحالی ہے مستونگ کومثالی ضلع بنانے کے لیے کرداراداکریں گے ،میر میراحمد چلتن وال سمالانی

ہفتہ 9 جون 2018 19:38

خالق آباد منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اس کامنشورومقصد عوام کی ترقی اورخوش حالی ہے مستونگ ضلع کومثالی ضلع بنانے کے لیے کرداراداکریں گے عوام پیپلز پارٹی کاساتھ دیکرملک کوترقی اورخوش حالی کے راہ پرگامزن کریں ان خیالا ت کااظہار مستونگ کے صوبائی نشست پرپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میرمیراحمدچلتن وال سمالانی نے خالق آبادمنگچرکے صحافیوں سے بات چیت کرے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مستونگ کی سرزمین بلوچستان کے سیاسی وقبائلی تاریخ میں ایک مقام رکھتی ہے ہمیشہ تخت قلات پرحملہ کرنے والوں کومستونگ کے مقام پرشدیدمزاحمت کاسامناکرناپڑا ہے اس لیے مستونگ کے عوام کوایک بارپھرتاریخ کودہراناہوگا گزشتہ ادوارمیں مفادپرستوں نے عوام اورعلاقہ کے ترقی کے لیے کچھ نہ کرسکے ضلع کواس پانچ سال میں پچاس سال پیچھے دھکیل دیاگیاہے پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی سربراہ علی مددجتک کی قیادت میں ایک بہت بڑی تبدیلی لانے کے خواہاں ہے اورانشاء اللہ آنے والادور پی پی کاہوگا ہماراحصول صرف اقتدارنہیں ہے بلکہ بحیثیت عوام کے خادم کے ہم الیکشن میں حصہ لے رہے ہیںاورعوام سے اپیل ہے کہ وہ نواب اورسرداروں کوتوآزمایا ہے اس بار پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کوآزماکردیکھ لیںاس کے بہترنتائج برآمدہونگے 25جولائی کادن یہ ثابت کرے گی کہ عوام مفادپرستوں اورموقع پرستوں کومستردکرکے پی پی پی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی چیرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں جیالوں کے جذبے جواں ہے اورپرامید ہے کہ آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی ۔