Live Updates

عمران خان کا انتخابات سے قبل اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ

ہفتہ 9 جون 2018 20:26

عمران خان کا انتخابات سے قبل اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی سعودی عرب میں 3 روز قیام بھی کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات