لاہور ،کراچی اور پشاور میں فرق عوام بخوبی دیکھ چکے ، (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی‘مشاہد حسین سید

مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبولیت ترین سیاسی جماعت ہے ،نواز شریف کا بیانیہ واضح اور شفاف ہے ‘ مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 20:28

لاہور ،کراچی اور پشاور میں فرق عوام بخوبی دیکھ چکے ، (ن) لیگ کارکردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ لاہور ،کراچی اور پشاور میں فرق عوام بخوبی دیکھ چکے ، (ن) لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی ۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبولیت ترین سیاسی جماعت ہے ، 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا اور ہم نے عوامی مینڈیٹ کی قدر کرتے ہوئے اس کا صلہ بھی قوم کو دیا ۔

اب لاہور،کراچی اور پشاور میں فرق عوام با خوبی دیکھ چکے ہیں۔نواز شریف کا بیانیہ واضح اور شفاف ہے ، پانچ سالوں میں جو ڈلیور کیا اسی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پروجیکٹس مکمل کیے۔2018کے الیکشن میں اپنے کارکردگی کی بدولت ہی کامیاب ہو نگے۔