پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم شیخ نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر این اے 62کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ہفتہ 9 جون 2018 20:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم شیخ نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر این اے 62کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے ندیم شیخ کچہری پہنچے اس سے قبل انہوں نے کارکنان کے ہمراہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر دعا کی اس موقع پر این اے 60 سے پیپلز پارٹی کے امیدوارمختار عباس ،سٹی صدر بابر جدون ،ملک خالد نواز بوبی ،توقیر عباسی و دیگر پارٹی رہنما ،شہر بھر کے تاجر رہنما ، مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا کے سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے ، عوامی طاقت سے راولپنڈی میں مافیا کو شکست دونگا گزشتہ 30سال سے راولپنڈی کی سیاست پر مسلط افراد اس شہر کے غیور باسیوں کو پینے کا پانی تک نہ دے سکے راولپنڈی میں پیپلز پارٹی بھرپور طاقت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے پیپلز پارٹی کے تمام جیالے میرے ساتھ ہیں اور تمام کارکنان میرا فخر و اثاثہ ہیں شہر بھر کے تاجر اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر این اے 62میں میرا ساتھ دیں گے الیکشن کمیشن آزادانہ و منصفانہ الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے ، مخالفین کان کھول کر سن لیں کسی کو الیکشن میں غنڈہ گردی یا دھاندلی نہیں کرنے دیں گے عوامی مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے پیپلز پارٹی کا کارکن اور سپاہی ہوں اور ہر معاملے میں پارٹی ڈسپلن کی مکمل پابندی کرونگا بھرپور اور جارحانہ حکمت عملی کے تحت انتخابی مہم چلائی جائے گی ۔