میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے‘پرویز رشید

نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حسن عسکری کی تقرری بارے (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ‘ سینئر رہنما (ن) لیگ

ہفتہ جون 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حسن عسکری کی تقرری بارے (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ، ہم آزانہ اور بروقت انتخابا ت کا انعقاد چاہتے ہیں ، میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹ کے لیے درخواست دینے اور انٹریو کے لیے آنے والوں کو ٹکٹ دینے کے بارے میں ضرور سوچاجائے گا ۔

تمام سابق وفاقی وزراء نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوکر انٹریو دیا ہے ۔۔تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔پی ٹی آئی نے اپنی سمجھ بوجھ سے ٹکٹوں کے فیصلے کیے ۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بارے میں بھی جواب دینے سے گریز کیا ۔