قرآن مجید انسانیت کی بقاء اور کامیابی کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے‘مقررین

اتوار 10 جون 2018 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) قرآن مجید انسانیت کی بقاء اور کامیابی کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کر کے ہم اپنے مسائل سے نجات حاصل کر کے ایک مکمل اسلامی و اصلاحی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مدرسہ تعلیم القرآن کلکتہ ہائوس میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے قاری عبدالستار،مولانا عبدالجبار،حافظ نبیشت الخیر،حافظ اشفاق اور حافظ محمد جاشم الخیر نے کیا مقررین نے کہا کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی دولت سے مالا مال کیا اس جیسا کوئی شخص روئے زمین پر نہیں حضور اکرم ؐ نے فرمایا مجھے اس شخص پر رشک آتا ہے جس کو قرآن پاک کی دولت عطاء ہوئی ہو رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے طفیل ہر نیکی کا اجر و ثواب 70گنا بڑھا یا ہے اس ماہ مبارک میں آنے والی ایک رات ہزارمہینوں سے افضل قرار پائی اس کی وجہ بھی نزول قرآن ہے تقریب میں مہمان خصوصی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید و دیگر معززین نے شرکت کی آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :