ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ‘ سردار راشد آزاد

اتوار 10 جون 2018 15:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری بورڈ سردار راشد آزاد نے کہا ہے کہ ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے میں بحیثیت DEO اور بحیثیت چیئرمین ایلیمنٹری بورڈ شدید خواہش ہے کہ پرائیویٹ سکولز بھی اپنے طلباء کو پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان میں ایلیمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام شریک کریں تاکہ قومی سطح پر جملہ طلباء وطالبات مقابلے کے اس دوڑ میں قومی دھارے میں شریک ہو سکیں پرائیویٹ سکولوں کو میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ فوری طور پر قواعد وضوابط پر عمل کرتے ہوئے حکومتی پالیسی اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ویژن کے مطابق تعلیمی ترقی میں یکسانیت کو قائم کرنے کے لیے اس قومی کاز میں شریک ہو کر بچوں کو اس مقابلے کی دوڑ میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار راشد آزاد نے کہا کہ ہم ضلع بھر میں ایک تعلیمی کیلنڈر کے مطابق کام کرنے میں یکسو ہو سکیں ایلیمنٹری بورڈ کی مخالفت اور کارکردگی سے تعلیمی عمل میں بہت بہتری آئی ہے باغ میں ایلیمنٹری بورڈ کو مزید بہتر کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گااس عمل میں مجھے بلا تخصیص سرکاری وپرائیویٹ دونوں سیکٹر کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے اس لیے میں جملہ پرائیویٹ سکولوں کے زمہ داران کو بزریعہ پریس دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایلیمنٹری بورڈ میں رجسٹریشن کروائیں اور ترقی کے اس عمل میں ہم مل کر ضلع باغ کو ایک مثالی تعلیمی بنائیں پرائیویٹ سیکٹر کے زمہ داران کو ایلیمنٹری بورڈ میں جہاں اصلاح کی ضرورت ہے انکی تجاویز کا خیر مقدم کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :