سابق ڈپٹی میئر مظفرآباد راجہ ساجد اشرف کی11ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

اتوار 10 جون 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق ڈپٹی میئر مظفرآباد راجہ ساجد اشرف کی11ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ،برسی کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء ودیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ،برسی کی تقریب اُن کی رہائش گاہ راجہ ساجد اشرف ہائوس نیا محلہ منعقد ہوئی ،برسی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،سینئر قانون دان محمود بیگ ،ایم ڈی اپیکس ورلڈخرم شہزاد،امجد مغل ،ہارون آزاد، لمصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے ظہور شاہ ،ملک زاہد ،افضل اعوان ،کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کے بلند درجات کے لیے سیرٹ کمیٹی اور المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی شورہ کے ممبر سیدندیم شاہ صاحب نے دعا کی ، اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی قرآن خوانی کی گئی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ راجہ ساجد اشرف ایک ہر دلعزیز شخص تھے بحیثیت ڈپٹی میئر مظفرآباد نے شاندار خدمات سرانجام دیئے ہیں۔،غریب لوگوں کے ساتھ ہمیشہ نے بھرپور تعاون کیا ۔راجہ ساجد اشرف ایک اچھے سیاست دان تھے اور ایک ملنسار شخصیت کے مالک بھی تھے۔ لوگ آج بھی اُن کی خدمات کو سراہتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :