بھارت سے آئے سکھ یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعہ ننکانہ صاحب پہنچ گئے

بھارت پاکستان کے خلا ف جھوٹا پراپیگنڈاکررہا ہے ،سکھ قوم عبادت گاہوں کو بھارت کی نسبت پاکستان میں زیادہ محفوظ سمجھتی ہے ‘سردار جنگ سنگھ پاکستان واحد ملک ہے جس میں سکھوں کی شادیوں میریج ایکٹ قانون بنایا گیا،اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر حکومت پاکستان کیے شکر گزار ہیں ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 جون 2018 16:40

ننکانہ/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان یاترا کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعہ ننکانہ صاحب پہنچ گئے سکھ مذہب کے مرکزی گورودوارہ جنم استھان میںخصوصی عبادات ۔سکھ یاتریوں کی پاک بھارت دوستانہ تعلقات میں بہتری کے لیے خصوصی دعائیں ۔ گورو دوارہ جنم استھان میں ترقیاتی کام اور خوبصورتی دیکھ کر اظہار مسرت حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔

تفصیلات کے گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کی تقریات کے لیے بھارت سے آئے سکھوں کے ننکانہ میں میں مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر جتھہ کے لیڈر سردار جنگ سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلا ف جھوٹا پراپیگنڈاکررہا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھ قوم مذہب اور عبادت گاہوں کو بھارت کی نسبت پاکستان میں زیادہ محفوظ سمجھتی ہے ۔پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں سکھوں کی شادیوں میریج ایکٹ قانون بنایا گیا ۔

اقلیتوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے تمام اقدامات پر ہم حکومت پاکستان کیے شکر گزار ہیں ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے بتایا کہ سیکرٹری بورڈ محمد طارق کی ہدایات پر سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے تمام تر سہولیات میسر ہیں سیکورٹی کھانے پینے کی اشیاء اور لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

انہوںنے بتایا کہ تمام سیکورٹی عملہ اور خدمات گار رمضان میں روضہ کی حالت میںاپنی ڈیوٹی مو معمور ہیں ۔ اس موقع پر بورڈ کے پیلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی و دیگر سیکیورٹی سٹاف بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردا ر تارا سنگھ نے بتایا کہ پاکستان میں سکھ مذہب کی تقریبات و انتظامات پی ایس جی پی سی کی زیر نگرانی ہوتے ہیںاور متروکہ وقف املاک بورڈ کا مکمل تعاون حاصل ہوتا ہے ۔

ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار پریتم سنگھ نے میڈیا کہ بتایا کہ پاکستان میں موجود ہمارے مذہبی عبادت گاہوں کو خوبصورت اور محفوظ بنایا گیا ہے سکھ خواتین ،بچوں اور بوڑھوں کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جس پر ہم متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔سکھ یاتری آج بھی ننکانہ صاحب میں اپنی مذہبی عبادات و دیگر رسومات ادا کریں گے۔ مرکزی تقریب عید کے روز 16جون کوصبح 8بجے گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ادا کی جائے گی۔سکھ یاتری اپنی یاترا مکمل کر کے 17جون کو واہگہ ریلوے سٹیشن سے ہمسایہ ملک واپس چلے جائیں گے ۔