نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے یکسو ہے ‘حسن عسکری رضوی

پیر 11 جون 2018 00:00

نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی قومی ذمہ داری نبھانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہاہے کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے یکسو ہے اورعام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی اورالیکشن کمیشن کے فریم ورک میں رہ کر اپنا کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے امن و امان برقرار رکھنا لازمی ہے۔شفاف اور منصفانہ الیکشن سے جمہوریت اور قومی ادارے مضبوط ہوں گے۔ نگران حکومت مقررہ مدت اور محدود مینڈیٹ کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے گا اورسب کو ’’ لیول پلینگ فیلڈ‘‘ فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔