مظفرآباد ‘طوفانی آندھی کی وجہ سے مغل بلاک فیکٹری کی چھت اڑ گئی ‘لاکھوں روپے کا نقصان

پیر 11 جون 2018 16:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) گزشتہ روز طوفانی آندھی کی وجہ سے مغل بلاک فیکٹری کی چھت اڑ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا، آندھی کی وجہ سے مغل بلاک فیکٹری کی دیواریں مہندم ہو گئیں، چار کمروں پر مشتمل فیکٹری بری طرح تباہ ہو گئی، شدید آندھی کی وجہ سے شہر بھر میں چادر چھتیں اڑ گئیں، درجنوں لوگوں کے کوارٹر تباہ ہو گئے ،شدید آندھی کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں مکان تباہ ہوئے اور لوگوں کا نقصان ہوا متعلقہ اداروں نے کسی ایک متاثرہ شخص کی امداد نہیں کی اور نہ ہی شہر بھر میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید آندھی کی وجہ سے شہر بھر میں چادر چھتیں ہوا کی نظر ہو گئیں، طوفانی آندھی کی وجہ سے المغل بلاک فیکٹری چہلہ بانڈی تین کمروں پر مشتمل چادر چھت ہوا کی نظر ہو گئی، چادریں اڑنے کی وجہ سے دیواریں مہندم ہو گئیں لوگوں نے متعلقہ اداروں اور ڈی سی مظفرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید آندھی کی نظر ہوجانے والے مکانوں کا سروے کروایا جائے اور ان کی مالی امداد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :