حلقہ این اے 90 سرگودھا شہر میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ موضوع بحث بنا رہا

پیر 11 جون 2018 20:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) حلقہ این اے 90 سرگودھا شہر میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ موضوع بحث بنا رہا جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری تبدیل کرکے ن لیگ اور پھر ن لیگ میں اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیز کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا غصہ عروج پر ہے اور وہ کسی طرح بھی اسے قبول کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار نظر نہیں آرہے جبکہ دوسری طرف سرگودھا میں پی ٹی آئی کو فعال کرنے اور سرگودھا میں پی ٹی آئی کیلئے قربانیاں دینے والے ممتاز اختر کاہلوں کے درمیان ٹکٹ کے حصول کی جنگ جاری ہے جس کے پیش نظر پی ٹی آئی نے کارکنوں اور مختلف امیدواروں کی جانب سے مشترکہ طور پر تحریری درخواست پارٹی قیادت کو دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر کسی پیرا شوٹر کو حلقہ این اے 90 میں ٹکٹ دی گئی تو وہ سخت مزاحمت کرینگے جس کے بعد پارٹی قیادت نے حلقہ این اے 90 سے ٹکٹ کی تقسیم کا معاملہ موخر کردیا پارٹی کارکنوں کیساتھ ساتھ سرگودھا کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا حقدار ممتاز اختر کاہلوں ہے جنہوں نے پارٹی کیلئے شب و روز ایک کیا جب ٹکٹ کا وقت آیا تو پارٹی نے انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کی تو سرگودھا کے ووٹرز اور کارکن پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے جس پر نادیہ عزیز بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے اگر پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نادیہ عزیز کو دیا تو سرگودھا میں پارٹی میں پھوٹ پڑیگی جس کا نقصان پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہوگا اگر ڈاکٹر نادیہ عزیز کو ٹکٹ دیا جاتا ہے اور ممتاز اختر کاہلوں آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیتے ہیں تو یہ نشست پی ٹی آئی بآسانی ہار جائیگی