’پاکستانی کبوتر‘ نے بھارتی سکیورٹی حکام کی نیندیں اڑا دیں

کسی بھی قسم کے جاسوسی آلات، خفیہ پیغام کا کھوج لگانے کیلئے مبینہ پاکستانی کبوتر کے ایکسرے کروائینگے، بھارتی پولیس حکام

پیر 11 جون 2018 20:29

’پاکستانی کبوتر‘ نے بھارتی سکیورٹی حکام کی نیندیں اڑا دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک کبوتر نے بھارتی سیکیورٹی حکام کی نیندیں اڑا دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے کبوتر کو پکڑ کر امرتسر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ پاکستانی کبوتر کے ایکسرے کروائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے جاسوسی کے آلات یا خفیہ پیغام کا کھوج لگایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :