ٹکٹ جاری کرنے پر میاں محمدشہبازشریف اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی مشکور ہوں ،ڈاکٹرشہزاد نجیب

پیر 11 جون 2018 20:30

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) انعام اللہ خان نیازی کی شدیدمخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے میری ٹکٹ کیلئے درخواست منظورکرکے انٹرویو لیا جس پر میں میرٹ پرپوری اترتی ہوں میاں محمدشہبازشریف اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار پی پی 90سے امیدوار ڈاکٹرشہزاد نجیب نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھکرکے سیاست دانوں نے ملک کی سیاسی فضاء تبدیل ہوتی دیکھ کرسیاسی وابستگی تبدیل کی ہے اپنے ووٹرز کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا محض اقتدار کے حصول کومدنظر رکھا گیا مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے کیلئے پرامیدہوں اور دیگرامیدواروں کے مقابلہ میں بہتر ٹکٹ کی حقدار ہوں نجیب اللہ نیازی مرحوم کا آج بھی فیصلہ مسلم لیگ ن ہوتا مرحوم نے اپنی ساری زندگی محکوم لوگوں کے حق کیلئے گزاری انشاء اللہ میں بھی اس راستے پر چل کر حلقہ کے مظلوم ، محکوم اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کا بھر پور تحف کروں گی

متعلقہ عنوان :