حلف نامہ بہت سخت ہے،سپریم کورٹ نرمی برتے،شیخ رشید

حلف نامے میں نرمی نہ برتی گئی توایک تہائی اسمبلی باہرہوجائےگی،بینک ایک سال کی اسٹیٹمنٹ دیتا ہےحلف نامےمیں3 سال کی اسٹیٹمنٹ مانگی گئی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جون 2018 20:02

حلف نامہ بہت سخت ہے،سپریم کورٹ نرمی برتے،شیخ رشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ حلف نامہ بہت سخت ہے،اس میں نرمی برتی جائےورنہ ایک تہائی اسمبلی باہرہوجائے گی،بینک ایک سال کی اسٹیٹمنٹ دیتا ہے حلف نامے میں3 سال کی اسٹیٹمنٹ مانگی گئی۔ 3 سال قبل امیدوارکون سے ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرسوچیں اتنی گرمی میں لوگ کیسے ووٹ ڈالیں گے؟ ووٹ ڈالنے کیلئے 3سے 4 گھنٹے تک لائن میں لگنا پڑتا ہے۔

ووٹ ڈالنے والا 50 ڈگری درجہ حرارت میں کیسے ووٹ ڈالے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتنی گرمی میں ووٹ ڈالنا مشکل ہے۔ گرمی کےباعث الیکشن میں کچھ وقت کیلئے تاخیرکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو زبان کھول دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

میں پچھلے دو سال سے کہہ رہا ہوں کہ چوہدری نثار اپنی زبان کھول دیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ میرا سابق دوست چوہدری نثار نئی سیاسی جماعت کا آغاز کررہا ہے۔

چودھری نثارعلی کوآج نہیں بہت پہلے بولنا چاہیے تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نگراں حکومت سےکہوں گا کہ پاکستان کے عوام بہت پریشان ہیں۔ ووٹ لینے جاؤ تولوگ شکایت کرتے ہیں کہ پانی نہیں ہے۔ الیکشن جیت کر راولپنڈی کوغازی بروتھا سے پانی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلف نامے کا حامی ہوں مگر تحفظات بھی ہیں۔ یہاں نکاح نامہ لینا آسان ہے لیکن حلف نامہ مشکل کام ہے۔

حلف نامہ بہت سخت ہے ،اس میں نرمی برتی جائےورنہ ایک تہائی اسمبلی باہرہوجائے گی۔ دسویں دفعہ الیکشن میں جا رہا ہوں، حلف نامہ3 سال کی بینک اسٹیٹمنٹ مانگتا ہے۔ بینک ایک سال کی اسٹیٹمنٹ دیتا ہے حلف نامے میں 3 سال کی اسٹیٹمنٹ مانگی گئی۔ 3 سال قبل امیدوارکون سے ہوٹل میں ٹھہرا تھا اسے کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پرفارمے کو دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے اقدامات کریں۔