عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم ہو گیا

ابھی تک تقریبا ً12 ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب ایف بی ار سٹیٹ بینک بھیجے جا چکے ہیں ، تقریباً 7500 امیدواروں کے کوائف آن لائن سکروٹنی سسٹم کی مدد سے چیک کئے جاچکے ہیں ، کمپویٹرائیزڈ سسٹم کی مدد سے درجنوں امیدواروں کے کوئف انتہائی مشکوک قرار دئے جاچکے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 11 جون 2018 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم ہو گیا ، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ابھی تک تقریبا بارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب ایف بی ار سٹیٹ بینک بھیجے جا چکے ہیں ، تقریبا ساڑھے سات ہزار امیدواروں کے کوائف آن لائن سکروٹنی سسٹم کی مدد سے چیک کئے جاچکے ہیں ، کمپویٹرائیزڈ سسٹم کی مدد سے درجنوں امیدواروں کے کوئف انتہائی مشکوک قرار دئے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم ہو گیا ہے ، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا،کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کروائی جاسکتی ہیں ,27جون تک اپیلٹ ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گی,امیدواروں کی حتمی لسٹ 28جون کو جاری ہوگی، 29تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، 30جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،25جولائی کو پولنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سکروٹنی سیل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کررہا ہے ،ابھی تک تقریبا بارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب ایف بی ار سٹیٹ بینکبھیجے جا چکے ھے جس کے جواب میں تقریبا ساڑھے ساتہزار امیدواروں کے کوائف ان لائن سکروٹنی سسٹم کی مدد سے چیک کئے جاچکے ہیں ، ترجمان کے الیکشن کمیشن کے مطابق اس کمپویٹرائیزڈ سسٹم کی مدد سے درجنوں امیدواروں کے کوئف انتہائی مشکوک قرار دئے جاچکے ہیں ،یہ تمام ریکارڈ ملک بھر کے تمام ریٹرنگ افسران کو تیزی سے پہنچائے جارہے ہیں تاکہ ریٹرنگ افسران بارہ سے اٴْنیس جون سکروٹنی پریڈ کے دوران اس ڈیٹا کو بروئے کار لا سکے، یہ سسٹم بیحد سود مند ثابت ہو رہا ہے ۔