Live Updates

پشاور سے ایم ایم اے کے امیدواران کی لسٹ فائنل کر کے منظوری کے لیے مرکزی بورڈ کو بھیج دی گئی

تاریخی جلسہ عام سے ایم ایم اے انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے،تیاریاں جاری ہیں ،صابرحسین اعوان

پیر 11 جون 2018 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان کے صدارت میں متحدہ مجلس عمل کے ذمہ داران اور کارکنان کا اجلا س ہو ا۔ اجلاس میں امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا خیر البشر ، حاجی غلام علی ، جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ، جمعیت اہل حدیث کے ڈاکٹر ذاکر شاہ ،قاری عاصم ، ہدایت اللہ ، امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اور کثیر تعداد میںکارکنان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 24 جون کو پشاور میں ہونے والے متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام کے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر متحدہ مجلس عمل پشاور صابرحسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل پشاور میں عظیم الشان جلسہ عام سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے اس لیے پشاور میں جلسہ عام تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور یہ جلسہ عام حاضری کے لحاظ سے بھی تاریخی ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں کامیاب اور تاریخی ہوگا جس کے لیے یوسی اور ویلج کونسل کے سطح پر کارنر میٹینگز اور اجتماعات جاری ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ علماء کرام خطبہ جمعہ اور عید کے موقع پر مساجد میں ایم ایم اے کے جلسہ عام سے متعلق با ت کریں گے اور علماء کرام کے قیاد ت میں ایم ایم اے صوبے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہمتحدہ مجلس عمل 24 جون کو ایک بڑے جلسہ عام میں موجودہ سرمایہ دارانہ ، جاگیردارانہ نظام اور منافقانہ سیاست کے خاتمے کے لیے متبادل نظام دے گی جس کے نتیجہ میں ایوانوں کے دروازے کرپٹ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بجائے غریب کے لیے بھی کھلیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پشاو رکے غیو رعوام جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے متحدہ مجلس عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات