Live Updates

پیپلز پارٹی نے سانگھڑ کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا

پیر 11 جون 2018 22:33

سانگھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پیپلز پارٹی نے سانگھڑ کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا۔ این اے 215سے نوید ڈیرو پی ایس41سے معشوق چانڈیو۔پی ایس46سے رانا عبدالستار راجپوت این ای216شازیہ مری پی ایس42 علی حسن ھنگوروجوپی ایس43جام مدد علی این ای216روشن الدین جونیجو پی ایس44فراز ڈیرو پی ایس45سے شاہد تھیم کے ناموں کا اعلان کردیا ہے آج نوید ڈیرو نے ایڈیشنل سیشن جج امیرالدین رانا کے پاس اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے جبکہ رانا راشد نے رانا عبدالستار راجپوت کے نامزدگی فارم آر او محمد فاروق عباسی کے پاس جمع کرائے جبکہ فنکشنل لیگ کی جانب سے پی ایس41سے حاجی خدا بخش راجڑ۔

پی ایس46سے وریام فقیر خاصیخلی۔این ای216سے سعید خان نظامانی این ای216سے کرشن پروانی۔

(جاری ہے)

پی ایس41سے قاضی شمس الدین راجڑ۔پی ایس43سے جام ذوالفقار علی این ای216سے ماھی خان وسان جبکہ پی ایس44سے لیاقت مری جبکہ پی ایس45سے محمد بخش خاصیخلی نے نامزدگی فارم جمع کرائے جبکہ جموری وطن پارٹی کی جانب سے پی ایس41پر دریحان بگٹی این ای215سے پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو نے بھی فارم جمع کرادیئے امیدواروں نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کورٹ میں پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے این ای215کے امیدوار نوید ڈیرو کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں سانگھڑ میں خاطرخواہ کام نہ کرسکے انشا اللہ کامیاب ہوکر عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتر کام کریں گے ٹنڈوآدم میں جس طرح فراز ڈیرو نے کام کیا ہے اسی طرح سانگھڑ میں بھی کام کریں گے رانا عبدالستار راجپوت کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے ہیں الیکشن جیت کر اس میں مزید اضافہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات