آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل روانہ ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 جون 2018 14:19

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل روانہ ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان صدر اشرف غنی نے دورہ کابل کی دعوت دی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں قومی مفاہمت پر مبنی حکومت کا خواہش مند ہے، جبکہ افغانستان میں امن کے لیےامریکا اورنیٹو کی کامیابی چاہتا ہے۔

آرمی چیف دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سمیت اعلی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں علاقائی سلامتی ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہاکہ پاکستان قومی مفاہمت پرمبنی افغان حکومت کا خواہش مند ہے اور افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا اورنیٹو کی کامیابی کا خواہش مند ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہوچکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔جنرل آصف غفورنے کہاکہ پاکستان قومی مفاہمت پرمبنی افغان حکومت کا خواہش مند ہے اور افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا اورنیٹو کی کامیابی کا خواہش مند ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہوچکے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔