صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے‘ چوہدری بابر شہزاد

منگل 12 جون 2018 14:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شہری کوڑا کرکٹ کے لیے شاپر بیگ اور ڈسٹ بن سروس کا استعمال کریں۔صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ۔شہری کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے۔

بیماریوں سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا ۔ عید کے موقعہ پر ہمیں اپنے ارد گرد غریب لوگوں کی خوشیوں اور ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری بابر شہزاد نے کہاشہری اپنے ارد گرد گلی ،محلوں کی سیوریج ،نالیوں میں شاپر بیگ نہ پھینکیں لوگوں کو خود بھی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر کی صفائی کو ممکن بنایا جاسکے۔چودھری بابر شہزاد نے کہا صفائی پر کوئی کمپرمائز نہیں کیا جائے گا کیونکہ سب سے زیادہ بیماریاں گندگی کی وجہ سے پھلتی ہیں اگر شہری بھی بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں تو خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :