بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ فنی خرابی اورپانی کی کمی ہے،سیدعلی ظفر

28ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنےکی صلاحیت ہے،ہمارا کلیئرمینڈیٹ ہےکوئی بلیم گیم نہیں کریں گے،انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے اور منتخب حکومت کواقتدارمنتقل کردیں گے۔نگراں وفاقی وزیرتوانائی اوراطلاعات ونشریات سید علی ظفرکی وفاقی وزیرخزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 15:47

بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ فنی خرابی اورپانی کی کمی ہے،سیدعلی ظفر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) : وفاقی وزیرتوانائی سید علی ظفرنے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ فنی خرابی اور پانی کی کمی ہے،28ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے،ہمارا کلیئرمینڈیٹ ہے کسی قسم کی بلیم گیم نہیں کریں گے،انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے اور منتخب حکومت کو آئین کے تحت اقتدارمنتقل کردیں گے۔

نگراں وفاقی وزیرسید علی ظفر نے وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کی سلامتی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ،ہم قانون کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ہمارا کلیئرمینڈیٹ ہے ہم کسی قسم کی بلیم گیم نہیں کریں گے۔منتخب حکومت کو آئین کے تحت اقتدارمنتقل کردیں گے۔شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کے بغیرکے جمہوریت نہیں چل سکتی۔اپنی وزارتوں میں آنے والی حکومتوں کیلئے گائیڈ لائینزدے کرجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کو گھروں تک پہنچانے چار مراحل سے گزرکرجاتی ہے۔پیداوار، ٹرانسمیشن اور بجلی سپلائی کے تین مراحل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بجلی بنا تو لیتے ہیں لیکن بجلی کوگھروں تک پہنچانے کیلئے سسٹم ٹھیک نہیں ہوتا۔

اسی طرح چوتھی وجہ چوری ہے۔سید علی ظفر نے بتایا کہ بجلی کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے۔ہمارے پاس 28ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔بجلی بنانے کی صلاحیت توہے لیکن فنی خرابی کے باعث کے بجلی پیدا نہیں کرسکتے۔ہائیڈل بجلی کی پیداوار کم ہوئی ہے کیونکہ ڈیموں میں پانی کی کم کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ جون میں ہم زیادہ سے زیادہ 21سے 22ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں لیکن اس وقت بجلی کی طلب 24ہزار میگاواٹ ہے۔

نگراں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک فارمولے تحت ہوتا ہے۔تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں۔عالمی مارکیٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہم نے 50فیصد اضافہ کیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں 6سے 11فیصد اضافہ ہوا۔کوئی بھی حکومت ہو تیل کی قیمت میں کمی بیشی کرنا پڑتی ہے۔تیل کی قیمتوں کا ایک جامع نظام موجود ہے۔