محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا معاملہ،انعام اکبر نے ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا

منگل 12 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا معاملہ، شرجیل میمن کے شریک ملزم انعام اکبر نے ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے معاملے کی سماعت ہوئی ،شرجیل میمن کے شریک ملزم انعام اکبر نے ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے نیب کو 21 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے،عدالت نے انعام اکبر سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ سے جیل کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ملزم اس وقت کہاں ہی درخوات گزار کے وکیل نے بتایا کہ انعام اکبر جیل میں ہے، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ ملزم انعام اکبر جیل میں نہیں بلکہ اسپتال میں ہے، ہم جیل حکام سے ملزم کا ریکارڈ مانگ لیتے ہیں سب پتا چل جائے گا،عدالت نیکرپشن کے الزام میں شرجیل میمن سمیت دیگرکی عبوری ضمانت خارج کردی تھی،ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے