پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہو شربا اضا فہ عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے ،ْمیاں محمد اسلم

بڑھتی مہنگائی ،ڈالر کی بلند ترین سطح اور روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کے ترقی کے دعووںکی قلعی کھل گئی ہے اس فیصلے سے اشیاء خوردونوش سے لیکر ٹرانسپورٹ کے کرایوں تک میں اضافہ ہو گاجس سے متوسط طبقے کی مشکلات میں ہو گا یونین کونسل ایف ایٹ میں عوامی دعوت افطار سے محمد کاشف چوہدری اور دیگر کا خطاب

منگل 12 جون 2018 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہو شربا اضا فہ عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے ، بڑھتی مہنگائی ،ڈالر کی بلند ترین سطح اور روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کے ترقی کے دعووںکی قلعی کھل گئی ہے،انھوں نے کہا پیٹر ول 4.25 روپے ، ڈیزل30 . 6 روپے، اور مٹی کا تیل ساڑھی4.30 روپے فی لیٹر کی مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل ایف ایٹ میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا نگران حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہی عوام کو مہنگائی کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے دیا ہے اس فیصلے سے اشیاء خوردونوش سے لیکر ٹرانسپورٹ کے کرایوں تک میں اضافہ ہو گاجس سے متوسط طبقے کی مشکلات میں ہو گا ۔

انھوں نے عید سے چند روز قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی گذشتہ کئی سالوں میں سب سے زیادہ اضافے کومسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان قیمتوں کو فی الفور واپس لیا جائے اورعوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جو کہ نگران حکومت نے پہلے روز اعلان کیا تھا ۔